چینی سپلائی چَین کمپنی کی جانب سے بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی مصنوعات پیش کرنے کی پیشکش۔۔۔۔۔
چینی سپلائی چَین کمپنی زی جیانگ ایمن نے چین میں سالانہ منعقد ہونے والے بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی مصنوعات پیش کرنے کی پیشکش کی ہے۔ زی جیانگ ایمن لمٹیڈ چین کی صوبہ زی جیانگ کے تجارتی شہر یوئی کی نمائندگی کرتی ہے اور یوئی شہر میں سالانہ طور پر بین الاقوامی اشیاء کی نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے خریدار اور صارف شرکت کرتے ہیں اسی سبب چینی کمپنی نے پاکستانی مصنوعات کے نمونے بھی نمائش میں سجانے کی تجویز دی ہے۔ زی جیانگ ایمن کے نمائندہ انڈرسن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پاکستانی برآمد کاروں کو چین کی سب سے بڑی تجارتی منڈی میں شریک ہو کر برآمدات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی برآمد کاروں کو مناسب قیمتوں کے ساتھ چینی تجارتی منڈی اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پیش رفت کرنے کی ضرورت ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…