چینی صدرشی جن پھنگ کی کوششوں سے ایران‘سعودی عرب سفارتی تعلقات کی بحالی نیک شگون،مصطفٰی حیدر سید
.
پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پیکنگ یونیورسٹی کے ڈونگ فانگ اسکالر مصطفیٰ حیدر سید کے لکھے ہوئے ایک مضمون میں انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ مفاہمت کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالی ہےجس کو چینی صدر شی جن پنگ نے ممکن بنایا ہے۔ ماضی کی بڑی طاقتوں کے برعکس جنہوں نے مشرق وسطیٰ میں اپنے مفاد کے لیے دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کا فائدہ اٹھایا، چین کی عدم مداخلت کی پالیسی نے اسے دونوں ممالک کا اعتماد حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔ جناب سید نے اس پیش رفت کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی جیسا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے لیے بہتر روابط، یمن، شام اور عراق جیسے تنازعات والے علاقوں میں تناؤ میں کمی اور تعاون اور صنعت کاری کے ذریعے اقتصادی ترقی شامل ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں چین کا کردار اور اس معاہدے کی ثالثی میں اس کی کامیابی عالمی نظام میں تبدیلی اور کثیرالجہتی کی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے۔