Home Latest News Urdu چینی صدر شی جن پنگ نے چین-جی سی سی ممالک کے فورم کے نام مبارکباد کا خط بھیجا۔
Latest News Urdu - May 23, 2024

چینی صدر شی جن پنگ نے چین-جی سی سی ممالک کے فورم کے نام مبارکباد کا خط بھیجا۔

.

۔23 مئی کو صدر شی جن پنگ نے چین اور خلیج تعاون تنظیم کے ممالک کے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون فورم کے نام مبارکباد کا ایک خط ارسال کیا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ چین کے دوستانہ تبادلے ہزاروں برسوں پر محیط ہیں۔ 2022 میں پہلے چین – جی سی سی سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ہوا ، جس نے چین اور جی سی سی ممالک کے مابین تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ایک نئی صورتحال پیدا کی۔ چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنا ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور جی سی سی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور وژن کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے سازگار ہے۔ چین، اتحاد کو فروغ دینے کے لیے جی سی سی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور چین جی سی سی تعلقات میں ایک نیا باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔ چین-جی سی سی ممالک کا صنعتی و سرمایہ کاری تعاون فورم 23 مئی کو صوبہ فوجیان کے شہر شیامین میں شروع ہوا، جس کا موضوع ہے “مستقبل پر مبنی ، چین اور جی سی سی ممالک کے مابین صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کا مشترکہ فروغ “۔

Comments Off on چینی صدر شی جن پنگ نے چین-جی سی سی ممالک کے فورم کے نام مبارکباد کا خط بھیجا۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…