چینی صنعت کاروں کی جانب سے پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعت کو دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی پیشکش۔۔۔
چینی تاجروں کے وفد نے یانگ تائی زونگ لیان انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیانگ زیو لیان کی سربراہی میں پاکستان چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرز کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس دوران چینی وفد کے سربراہ نے یورپ کی جدید ٹیکنالوجی کو پاکستانی ٹیکسائل کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لئے متعارف کرانے کی تجویز دی۔ واضح رہے کہ پاکستانی اور چینی تاجروں کے مابین باہمی تعاون کے اقدامات پاکستان کی ٹیکسٹائل کی صنعت کو مستحکم کرنے کے لئے نیگ شگون ثابت ہونگے جبکہ اس دوران پاکستان چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل صلاح الدین حنیف نے کہا کہ پاکستانی کی معاشی حالت کو مستحکم کرنے کے لئے چینی تعاون ناگزیر ہے اور پاکستان مستقبل میں مقامی اور چینی سرمایہ کاروں کے لئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرے گا جس سے پاکستان کی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔
پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…