چینی فوڈ پراسیسنگ ٹیکنالوجی سے پاکستان کے زراعتی شعبے میں بہتری کے علاوہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔صدر،پی سی جے سی سی آئی۔
پاکستان-چائینہ جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زرک خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارتی سرگرمیوں سے باہمی تعاون،اعتماد اور بھروسہ کو مزید فروغ حاصل ہونے کے علاوہ دو طرفہ رابطہ سازی میں مزید تیزی آئے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک کئی شعبوں بشمول فوڈ پراسیسنگ،ماہی گیری،زرعی اجناس،وڈ ورکنگ اور آٹو موبائیل سپئر پارٹس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔چینی سرمایہ کار کپٹرے اور فوڈ پراسیسنگ کی صنعت میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس سے مقابلے کی صورت حال پیدا ہونے سے موجودہ معیار میں بھی مزید بہتری آ ئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ پراسیسنگ ٹیکنالوجی سے پاکستان کے زراعتی شعبے میں ایک انقلاب آئے گا اور برآمدات میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ زر مبادلہ میں بہتری کے علاوہ معیار میں بہترین خصوصیات پیدا ہونگی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …