چینی قائم مقام قونصل جنرل پینگ ژینگ کی جانب سے سفارتی تعلقات مزیدمضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ۔
.
میٹروپولیٹن کارپوریشن آف لاہور نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں چینی قائم مقام قونصل جنرل پینگ ژینگ وو مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پینگ ژینگ نے شاہراہِ قراقرم، گوادر پورٹ کی تعمیر، بجلی کے منصوبوں کی تکمیل، اورنج لائن منصوبے اور دوطرفہ تجارت کو دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات استوار کرنے میں اہم سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین دونوں کو اپنے سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہیے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…