چینی قونصلر کی جمال شاہ سے ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادپیش،ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال
.
چین کے سفارتخانے کے کلچرل قونصلر ژانگ ہیکنگ نے نگراں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ سے ہیریٹیج اینڈ کلچر ڈویژن میں ملاقات کی۔ چینی قونصلر نے جمال شاہ کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی قونصلر نے وفاقی وزیر کو چین میں جاری گندھارا نمائش میں شرکت کی خصوصی دعوت دی۔ وفاقی وزیر نے دورہ چین کے دوران نمائش دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ قونصلر نے معروف فنکار جمال شاہ کو اپنی پہلی پاک چائنا مشترکہ فیچر فلم باٹی گرل ریلیز کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین فن کے تمام شعبوں میں تعاون کرے کیونکہ اس میں وسیع گنجائش موجود ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …