چینی قونصلیٹ صحت کی سہولیات کو یقینی بنانے میں مدد کے لیےکوشاں ہے، چینی قونصل جنرل لاہور۔
.
انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ میڈیا ریسرچ کے اشتراک سے چینی خصوصی گرانٹ کی مالی اعانت سےلیڈی ایچی سن ہسپتال میں نیونیٹولوجی یونٹ اور سنٹرل آکسیجن سسٹم کے اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پرچینی قونصل جنرل پینگ ژینگونے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سوشل اور میڈیا تعاون کے فروغ کے لیے لاہور میں چینی قونصل خانہ بھائی چارے اور اخوت کے جذبے کے ساتھ صوبائی دارالحکومت کے اہم ہسپتالوں میں صحت کی خدمات فراہم کرنے میں مددکے لیے کوشاں ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…