چینی قونصل جنرل کی جانب سےسی پیک کے دوسرے مرحلے کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کااظہار۔
.
کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 10ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران اس کے حوصلہ افزا مستقبل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ جو اعلیٰ معیاری ترقی پر مرکوز ہے چین پاکستان اسٹریٹجک شراکت داری کو بلندیوں تک لے جائے گا جو علاقائی امن اور خوشحالی میں کردار ادا کرے گا۔ یونڈونگ نے اہم کامیابیوں بشمول مکمل اور جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی جس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی اور صنعتی تعاون کے منصوبے شامل ہیں۔ ان کوششوں سے پاکستان کی اقتصادی ترقی، توانائی کی فراہمی اور علاقائی روابط کو تقویت ملی ہے۔ سی پیک کی پیشرفت چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار دوستی کی نشاندہی کرتی ہے اور آنے والے سالوں میں گہرے تعاون کی راہ ہموار کرتی ہے۔