Home Latest News Urdu چینی قونصل جنرل کی جانب سے سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ملازمین کے لئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔
Latest News Urdu - July 9, 2020

چینی قونصل جنرل کی جانب سے سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ملازمین کے لئے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔

Enter Your Summary here.

ایڈیشنل چیف سیکریٹری مومن آغا نے چینی سیکیورٹی سے متعلق پرائمری جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بین نے شرکت کی۔ انہوں نے سی پیک پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینیوں کے سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پرمومن آغا نے کہا کہ چینی کارکنوں کی جان و مال کی حفاظت انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دو دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کا معاملہ ہے۔ انہوں نے موجودہ کووڈ-19 کے تناظر میں ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔جس میں تمام سیکیورٹی اہلکاروں کے لئے ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ چینی قونصل جنرل نے چین کے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور اس بحران کے دوران تمام ضروری مدد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …