چینی قونصل خانے نے گوادر کے لیے آٹے کے 10 ہزار تھیلے عطیہ کر دیئے۔
.
کراچی میں چینی قونصلیٹ نے گوادر کے عوام کو راشن آٹے کے 10 ہزار تھیلے عطیہ کیے جس سے سینکڑوں افراد مستفید ہوئے۔ کراچی میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ جنرل کی قیادت میں چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے سرکاری محکموں، مقامی انتظامیہ اور پاکستانی فوج کے تعاون سے ہر خاندان کو تین بیگ دیئے، جن میں سے ہر ایک کا وزن 10 کلو تھا۔ وصول کنندگان کی اکثریت کا تعلق ماہی گیر برادری سے ہے اور فشرمین نیشنل پارٹی کے سیکرٹری آدم قادر بخش نے غریبوں کے مصائب کو دور کرنے کی فوری ضرورت پر توجہ دینے پر قونصلیٹ جنرل کی تعریف کی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…