Home Latest News Urdu چینی معیشت کی کشتی کسی صورت نہیں لڑکھڑائی۔۔۔۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔
Latest News Urdu - February 10, 2020

چینی معیشت کی کشتی کسی صورت نہیں لڑکھڑائی۔۔۔۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔

ddd

 چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے ایک دفعہ پھر خوش دلی سے کرونا وائرس سےنمٹنے کے عمل میں پاکستانی حکومت اور عوام کی مدد کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح کے معتبر اور اہم اداروں جن میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،یونائیٹڈ نیشنز اور آئی ایم ایف شامل ہیں نے وبائی مرض کے باعث پیدا ہونے وال صورتحال میں چین کے موثر اقدامات کا اعتراف کیا ہے اور چین کی اقتصادی ترقی کے حوالے سے ثابت قدم رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔چین اس وقت وبائی مرض کے سبب جاں بحق ہونے والوں سے زیادہ مرض سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے مصروفِ عمل ہے۔اس کے بعد وبائی مرض کے حوالے سے پھیلائی گئی غلط اور بے بنیاد افواہوں کا تدارک کرنا ہے۔جبکہ چینی حکومت کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے بلا تقریق ملک ونسل تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔اس کے علاوہ چینی سفیر برائے پاکستان ہاؤ جنگ نے مشکل وقت میں پاکستانی طلباء کی بھرپور مدد کو شاندار الفاظ میں سراہا اور جلد چین کے مشکل وقت سے چھٹکارا پانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …