Home Latest News Urdu چینی منڈی کی پاکستان کی زرعی مصنوعات کی طلب کو فروغ دے کر ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے میں کلیدی کردار۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - December 24, 2019

چینی منڈی کی پاکستان کی زرعی مصنوعات کی طلب کو فروغ دے کر ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے میں کلیدی کردار۔۔۔۔۔

چین پاکستان کی زرعی برآمدات کو ہمسایہ ممالک تک رسائی کے ذریعے سے ترقی کو فروغ دینے کے لئے مسلسل مدد فراہم کر رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کو 300,000ٹن چینی ہمسایہ ملک چین برآمد کرنے کا خصوصی کوٹہ فراہم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی سطح پر 80فیصد چینی کو گنّا سے حاصل کیا جاتا ہے اور پاکستان بھی اپنی گنّا کی پیداوار کے ذریعے سے معیاری چینی پیدا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ چینی پھلوں کے نہایت شائق ہیں اور چین نے2018ء میں 1۔137ارب ڈالر کی مالیت کی زرعی مصنوعات درآمد کیں جس میں 86۔4 ملین ڈالر مالیت کی درآمدات صرف تازہ پھلوں کی تھیں۔ پاکستان کے برآمدکار اور تاجر چین میں موجود ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ پاکستان کے معیاری آم،لیموں اور کینوں نے پہلے ہی چینی منڈی میں پذیرائی حاصل کی ہے. وسط ستمبر 2019 تک چین کو پاکستانی آم کی برآمد میں 42 فیصد اضافہ ہوا جو چین کو تقریبا 115،000 ٹن آم تک جا پہنچا ہے۔ پاکستان نے 2020 کے دوران آم کی تجارت کو 120،000 سے لے کر 130،000 ٹن تک بڑھانے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔ اسی سبب پاکستان کے پھلوں کی چینی برآمدات کو مزید فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں۔

Comments Off on چینی منڈی کی پاکستان کی زرعی مصنوعات کی طلب کو فروغ دے کر ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے میں کلیدی کردار۔۔۔۔۔

Check Also

گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…