چینی سکالر شپس نوجوانوں کو معیاری تعلیم کے حصول میں نہایت مددگار ثابت ہونگے۔۔۔
حکومت پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کو اعلٰی تعلیم کےحصول کے لئے وسائل فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات قابلِ ستائش ہیں اور چینی سکالر شپس کے حصول میں کامیاب ہونے والے طلباء مستقبل میں دونوں ملکوں کے لئے سماجی اور اقتصادی بہتری و ترقی کے لئے اثاثہ ثابت ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار چینی سفارت خانہ کے سیکریٹری پان یوقی نے چینی سکالر شپ کے حصول میں کامیاب ہونے والے پاکستانی طلباء کے اعزاز میں چینی سفارت خانہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے اکیڈمک ڈائریکٹر جنرل رضا چوہان نے امید ظاہر کی کہ چینی سکالر شپ حاصل کرنے والے پاکستانی طلباء چین میں پاکستان کی نمائیندگی کرتے ہوئے پاکستان کی متنوع ثقافت کا روشن پہلو اجاگر کریں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …