چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ سرمائی اولمپک 2022 کے حوالے سے صدر علوی کے بیان کو خوش آئند قرار دیا۔
.
ایک پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بیجنگ سرمائی اولمپک گیمز کے بارے میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کے بیان کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کے بیان نے دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری اور مضبوط برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا ہے۔ قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک انٹرویو میں پاک چین تعلقات کو سراہا اور بیجنگ 2022 کے سرمائی اولمپک گیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…