چینی وزارت زراعت کا پاکستان میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئے محمد نواز شریف یونیورسٹی میں مطالعاتی سینٹر کے قیام کا فیصلہ۔۔۔۔
چین کی وزارت زراعت کے مطابق چین کی شینزن یونیورسٹی اور محمد نواز شریف یونیورسٹی برائے زراعت (ایم این ایس یو اے) نے ایک تحقیقاتی مرکز قائم کرنے کے لئے یاداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ایم این ایس یو اے کے فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمینٹل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے چین کی شینزن یونیورسٹی کے تین رکنی وفد کے دورے کے دوران اس یاداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو پانی کو کمی کا سامنا ہے اور ملک کے بعض حصوں میں نمکین پانی فصلوں کی پیداوار پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے. پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے مزید کہا کہ چینی وزارت زراعت کی مالی معاونت سے مرکز چند ماہ کے اندر فعال ہو جائے گا.
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …