چینی وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
.
چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کاتین روزہ دورہ کریں گے۔اس دوران وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ان کی مصروفیات کا شیڈول طے کر لیا گیا ۔ یہ11 سال بعدکسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔ چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دو حصوں پر مشتمل ہوگا، دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم دوطرفہ دورے پر 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، دو طرفہ دورے میں پاک چین تعلقات اور دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






