چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان، بجلی منصوبوں کے 15 ارب ڈالرز سے زائد قرض کی ری پروفائلنگ کا قوی امکان
چینی وزیراعظم کے متوقع دورہ پاکستان میں ڈیٹ ری پروفائلنگ کےایم او یو پر دستخط کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے میں سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کےتحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویز دی ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کا بوجھ ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ اور چینی کمپنیاں ایم او یو پر دستخط کریں گی۔ ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یو کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، جس میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …