Home Latest News Urdu چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی جانب سے کابل تا پشاور زمینی ربط سازی کا عمل نہایت خوش آئیند قرار۔۔۔۔۔ سی پیک منصوبہ کو افغانستان تک وسیع کرنے کا عزم۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 8, 2019

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی جانب سے کابل تا پشاور زمینی ربط سازی کا عمل نہایت خوش آئیند قرار۔۔۔۔۔ سی پیک منصوبہ کو افغانستان تک وسیع کرنے کا عزم۔۔۔۔

چین،پاکستان اور افغانستان کے مابین سہ فریقی مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز7ستمبر سے اسلام آباد میں ہوا ہے۔جس میں چین کے قونصل جنرل و وزیر خارجہ وانگ ژی اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربابی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔سہ فریقی مذاکرات میں تینوں ملکوں نے اقتصادی،دفاعی اورانسداد دہشتگردی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے علاوہ خطے میں ربط سازی کے عمل کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا۔اس دوران وانگ ژی نے خطے میں باہمی تعاون اور علاقائی رابطہ سازی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تینوں فریقوں کو سی پیک منصوبہ کو افغانستان تک رسائی دینے کے حوالے سے اپنی اپنی کاوشوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ چینی وزیر خارجہ کا کابل سے پشاور تک زمینی رابطہ سازی کے عمل کو نہایت خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ خطے میں باہمی تعاون کے ذریعے ہی امن کے عمل کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سماجی ترقی کے لئے باہمی تعاون کے معاہدے کا تذکرہ کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کو ثقافتی تبادلوں کے ذریعےعوام کے درمیان قربتوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …