چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی ایوانِ صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات
.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر پاکستان نے چینی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط اور ہر گزرتے سال کے ساتھ مزید بہتر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور چین “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرز” ہیں اور پاکستان تائیوان، تبت، ہانگ کانگ اور جنوبی چین سمیت اس کے تمام اہم امور خصوصاََ “ون چائنا” پالیسی پر چین کی مضبوطی سے حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کے لیے چین کی حمایت کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ملک کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں تیزی سے بہتری آرہی ہے اور سی پیک منصوبہ پاکستان کی طویل مدتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…