چینی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات،سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کے وزیر خارجہ کے مطابق پاک چین شراکت داری مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔ وانگ یی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے سی پیک کو فراہم کی گئی سیکورٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین مشترکہ ترقی پر یقین رکھتا ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …