Home Latest News Urdu چینی کمپنیاں لونگ مارچ اور ڈبل مارچ کاپاکستانی تجارتی اداروں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے معاہدوں پر دستخط۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 15, 2019

چینی کمپنیاں لونگ مارچ اور ڈبل مارچ کاپاکستانی تجارتی اداروں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے معاہدوں پر دستخط۔۔۔۔۔

مشیر وزیر اعظم برائے تجارت،سرمایہ کاری،صنعت و پیداوار عبد الرزاق داؤد نے ذرائع ابلاغ کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی تجارتی سرمایہ کار اداروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے موزوں ملک تصور کرتے ہوئے زور و شور سے سرمایہ کاری کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دو چینی تجارتی اداروں لونگ مارچ اور ڈبل مارچ نے پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔چینی کمپنیز لونگ مارچ اور ڈبل سٹار نے پاکستانی سروس ٹائر گروپ ،ڈائیوو ایکسپریس سروس اور ایم ایس ڈی ٹائر کے ساتھ مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق معاہدے پر دستخط کیاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی چینی تجارتی اداروں کے ساتھ دیگر مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کی تجاویز بھی زیرِ غور ہیں۔جن میں چینی گارمنٹس اور کھلونوں کی پیداواری کمپنی لی اینڈ اے ایم پی؛ فنگ کے ساتھ گفت و شنید جاری ہے۔واضح رہے کہ عالمی معروف چینی کمپنی لی اینڈ اے ایم پی؛ فنگ کے مالک جناب فنگ نے پاکستان کے مشیر وزیراعظم برائے تجارت عبد الرزاق کے گزشتہ دورہ چین کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری پر خواہشمندی کا اظہار بھی کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔