چینی کمپنیاں پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں، چوہدری سالک حسین
Enter Your Summary here.
سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے والا ہےجس میں صنعتی تعاون اورخاص طور پر خصوصی اقتصادی زونز میں
سرمایہ پر خاص توجہ دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار سینیٹ میں ایک سوال کے جواب میں وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد چینی اور مقامی کاروباری اداروں نے پاکستان بھر میں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان کے مطابق سی پیک کے پہلے مرحلے میں بنیادی ڈھانچے اور تواناٸی سے متعلق ارلی ہارویسٹ کے زیادہ تر منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…