چینی کمپنیوں اور جی سی یو فیصل آباد کے مابین مشترکہ ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد۔
.
گوادر پرو کے مطابق سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں چین پاک تعاون کو فروغ دینے کے لئے “ہائی ٹیک انٹرپرائزز اینڈ سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن (ایس سی اے ڈی اے) سسٹم سافٹ ویئر” پر ایک ورچوئل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے انعقاد کے لئے تعاون بیجنگ گلوبل ٹیلنٹ ایکسچینج ایسوسی ایشن ، ژونگ گوانکن فیڈریشن آف سوشل آرگنائزیشنز اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے کیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے عملی استعمال میں نوجوان اور ماہرین تعلیم کے علم اور مہارت کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ برائے چین کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے کونسلر محمد جنید نے کہا کہ پاکستان کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تعلیمی تبادلے ، تکنیکی جدت طرازی اور اعلٰی تر صلاحیتوں اورمہارتوں کے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ چینی انجینئرنگ کی متعدد کمپنیوں نے اس ورکشاپ میں حصہ لیا اور پاکستان کو مزید جدید مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …