چینی کمپنیوں کو پاکستان میں ای کامرس کے شعبے میں موجود مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی دعوت۔
.
پاکستان انوسٹمنٹ فورم اور بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے منعقدہ سرحد پار ای کامرس بزنس نیگوشیئشن کانفرنس کے دوران کمرشل قونصلر بدر الزمان نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ پاکستان اپنے ای کامرس کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی150 ملین کی ایک بڑی آبادی ہے جو چین سے ای کامرس کو فعال کر سکتی ہے۔اس تقریب میں 50 سے زائد چینی کمپنیوں نے شرکت کی جبکہ چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے بھی پاکستان میں کاروباری مواقعوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






