Home Latest News Urdu چینی کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان کو طبی سازوسامان عطیہ کیا۔
Latest News Urdu - April 27, 2020

چینی کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد نے پاکستان کو طبی سازوسامان عطیہ کیا۔

Enter Your Summary here.

چین نے کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے اپنی طبی امداد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےپاکستان کو طبی سازو سامان کی ایک اور کھیپ بھیج دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی کمپنیوں اور مختلف اداروں کی ایک بڑی تعداد کے ذریعہ عطیہ کردہ سامان میں وینٹی لیٹرز ، این 95 ماسک ، ایف ایف پی 2 ماسک ، حفاظتی لباس ، چشمے ، اور دیگر ضروری سامان شامل ہیں جن کو کووڈ-19 کی وبا پر قابو پانے اور اسے روکنے کے استعمال میں لایا جائے گا۔
علاوہ ازیں چین نے گوادر کے مستحق خاندانوں کو شمسی توانائی کے سامان اور خوراک کے پیکٹوں کاعطیہ دیا ہے تاکہ کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں مدد مل سکے۔آل پاکستان چائنیز انٹرپرائززایسوسی ایشن نے انجمن ہلال احمر پاکستان اور پاکستان بیت المال کو کووڈ-19کی وبائی امراض سے متاثرہ ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لئے امدادی پیکیج دیا ہے۔ دریں اثناچائینہ تھری گورجز کارپوریشن(سی ٹی جی) نے بھی پاکستان کو 13 ٹن طبی سامان اور دیگر آلات کی ایک بہت بڑی امداد دی ہے۔طبی سازوسامان کی ان دو کھیپوں میں 750,000 سرجیکل ماسک ، وینٹی لیٹرز اور پروٹیکشن گاؤن شامل ہیں۔ پاکستان کو مادی اعانت کے علاوہ سی ٹی جی نے مشکل اوقات میں پاکستان کی جانب سے چین کی اخلاقی مدد کو بھی شاندار الفاظ میں سراہا ہے اور مستقبل میں کوویڈ 19 کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کے سلسلے کو جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …