Home Latest News Urdu چینی کمپنی نے پی وی ماڈیولز کی فراہمی کے لیے پاکستان انٹیگرا سولر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔
Latest News Urdu - April 10, 2022

چینی کمپنی نے پی وی ماڈیولز کی فراہمی کے لیے پاکستان انٹیگرا سولر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔

.

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انٹیگرا سولر نے پی وی ماڈیولز کی فراہمی کے لیے ایک چینی وینڈر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ سی اینڈ ڈی کلین انرجی معاہدے کی شرائط کے مطابق 2022 میں انٹیگرا پاکستان کو 100 میگاواٹ سولر ماڈیولز کی مربوط سپلائی چین خدمات پیش کرے گی۔سی اینڈ ڈی کلین انرجی نے حال ہی میں انٹیگرا سولر کے ساتھ ایک پینل سپلائی چین سروس کے لئے روابط قائم کیے ہیں۔ انٹیگرا سولر پاکستان کے سی ای او محمود طاہر نے کہا ہےکہ انٹیگرا کا ویلیو کا تصور اعلیٰ معیار کی مصنوعات کا انتخاب کرکےسبز مستقبل کو فروغ دینا ہے اور کمپنی اس سلسلے میں سی اینڈ ڈی کلین انرجی کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس کے علاوہ سی اینڈ ڈی کلین انرجی کے جنرل مینیجر مائیکل کے لی نے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں آن لائن مبارکباد پیش کی۔

Comments Off on چینی کمپنی نے پی وی ماڈیولز کی فراہمی کے لیے پاکستان انٹیگرا سولر کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …