چینی کمپنی نے گوادر میں 4.5 ارب ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کا آغاز کر دیا
.
چینی کمپنی ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ (ای ایس جی ایل) نے گوادر میں 4.5 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری قائم کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پروجیکٹ کی سالانہ آئل پروسیسنگ صلاحیت 8 ملین ٹن ہو گی جبکہ یہ منصوبہ 2مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ریفائننگ کی سالانہ صلاحیت 5 ملین ٹن ہوگی۔واضح رہے کہ ایسٹ سی گروپ پاکستان کی گوادر بندرگاہ پر ہر ماہ کم از کم 6خام تیل کی ترسیل کے جہاز رکھے گاجو کہ اپنے تیل کے ذرائع کے کاروبار سے شروع ہو کر اس کی حمایت کرے گا اور مشرق وسطیٰ کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے لیے تیل کی ترسیل کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔