چینی کمپنی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
چین نہ صرف پاکستان کے توانائی کے شعبے اور انفراسڑیکچر کی ترقی سے متعلق مدد فراہم کر رہا ہے بلکہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے شعبےمیں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ٹائم سیکو نامی چینی کمپنی پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے متعلق پراجیکٹس میں 300ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ٹائم سیکو کمپنی کی اس اقدام سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ ٹائم سیکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈونلڈ لی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹائم سیکو کمپنی پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کے 6 شہروں میں نوجوانوں کیلئے ایک ملین سے زائدکو روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی حکمت عملی اپنانے کے علاوہ عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…