چینی کمپنی کمسیٹس یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایل ای ڈی ریسرچ سنٹر قائم کرے گی۔
.
چینی سرکاری ملکیتی تین کاروباری ادارے جن میں ہیروبوس ٹیکنالوجی ، چائینہ گیزوبا اور ایل ای ڈی سینٹ شامل ہیں پر مشتمل ایک وفد نے سی یو آئی اسلام آباد کیمپس کا دورہ کیا اور ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر تبسم افضل کے ساتھ ملاقات میں ثقافتی تبادلے اور مصنوعات پر مبنی تحقیقی پروگراموں کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایل ای ڈی سینٹ چائینہ کے عہدیدار وانگ پینگ نے کہا کہ ایل ای ڈی ٹیکنالوجی پر تحقیق کرنے کے لئے ان کی کمپنی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر ایل ای ڈی ریسرچ سنٹر قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ریکٹر نے ان کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات، اقتصادی، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اقتصادی اور سکیو…