چینی کمیونسٹ پارٹی شعبہ بین الاقوامی کے وزیر تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
.
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیان چاو تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ لیو جیان چاو اور اسحاق ڈار سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے اور علاقائی رابطوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پاک چین مشترکہ مشاورتی میکنزم کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…