چین اورپاکستان روایتی چینی طب کے شعبے میں تعاون کے ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔
.
چین اور پاکستان نے روایتی چینی طب پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے طبی شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کیا ہے۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، وزیر صحت اور آبادی بہبود، سندھ کی قیادت میں ایک پاکستانی وفد نے بیجنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحت سے متعلق امور پر گفت و شنید کی اور صحت اور طب کے شعبوں میں تعاون کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔ بیجنگ کے روایتی چائنیز میڈیسن کے ہسپتال نے پاکستانی طبی ماہرین کے لیے تربیتی مواقعوں کی پیشکش کی اور روایتی چینی طب کے بارے میں تجربات اور تحقیق کے تبادلے میں دلچسپی ظاہر کی۔ ہسپتال میں روایتی چینی طب کے مختلف مخصوص شعبے ہیں اور اس کا مقصد روایتی چینی ادویات کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملا کر مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر کرنا ہے۔ مزید برآں، پاکستان کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری کو وزیٹنگ پروفیسر مقرر کیا گیا جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔