Home Latest News Urdu چین اور پاکستان اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں،سینیٹر مشاہد حسین سید۔
Latest News Urdu - September 16, 2021

چین اور پاکستان اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

.

چین کے شہر چینگدو میں منعقدہ چین پاکستان بزنس کونسل کے سالانہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اس فورم سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کی دفاع اور قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے مزید آگے بڑھ سکتے ہیں جبکہ انہوں نےاہم تعلقات کو برقرار رکھنے میں چین کے کردار کو بھی سراہا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات ماگو نے صنعتوں ، زراعت ، لائیو سٹاک وغیرہ میں پاکستان کو حاصل ہونے والے اہم فوائد پر روشنی ڈالی جبکہ چائینہ چیمبر آف انٹرنیشنل کامرس (سی سی او آئی سی) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ژانگ یی نے علاقائی معیشت اور روابط کو فروغ دینے میں سی پیک کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

Comments Off on چین اور پاکستان اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کر سکتے ہیں،سینیٹر مشاہد حسین سید۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …