چین اور پاکستان بی آر آئی اور سی پیک کی حمایت سے متعلق ہر اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، ژاؤ لیجیان۔
.
آسیان کے ممبران ممالک کےحالیہ اجلاس سے متعلق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ چین اور پاکستان کسی بھی ایسے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں جو بی آر آئی اور اس کے بڑے منصوبے سی پیک کی حمایت کرتا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ مشاورت ، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں پر مبنی یہ ایک اہم اقدام ہے۔ اس اجلاس کے دوران پاکستان نے تمام ممبروں سے سی پیک کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیااور تمام ممبران نے سی پیک اور علاقائی اقتصادی جامع شراکت کے تحت مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…