چین اور پاکستان دفاعی تعاون کو مزیدوسعت دیں گے،چینی دفاعی ترجمان۔
.
بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات جو طویل عرصے سے چین پاکستان دوستی کی بنیاد رہے ہیں نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہارتزویراتی تعاون کرنے والے شراکت دار، مخلص دوست اور آہنی بھائی ہیں جو ہر اچھے اور برے وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے دور میں چین پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مشترکہ مستقبل پر مبنی چین پاکستان کمیونٹی کی ترقی کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اعلیٰ سطح کے دوروں، مشترکہ تربیت اور مشقیں، انسداد وبائی تعاون اور آلات کی ٹیکنالوجی نے دونوں افواج کے لیے مثبت نتائج برآمد کیے ہیں جس سے دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کا دائرہ کار وسیع تر ہوا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…