Home Latest News Urdu چین اور پاکستان سی پیک کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،وزیر منصوبہ بندی وترقی
Latest News Urdu - February 10, 2023

چین اور پاکستان سی پیک کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،وزیر منصوبہ بندی وترقی

.

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے  سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ توانائی اور انفراسٹرکچر پر جوائنٹ ورکنگ گروپس کے اجلاس کریں تاکہ ان سے متعلق منصوبوں پر کام تیز کیا جا سکے۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک ڈاکٹر ندیم جاوید، وزارت خارجہ، بورڈ آف انویسٹمنٹ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، حکومت سندھ، حکومت پنجاب اور دیگر وزارتوں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ بیجنگ میں پاکستان کے سفارت خانے نے شرکاءکو ایم ایل ون اور کے سی آر منصوبے پر بریفنگ دی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ چین اور پاکستان کے متعلقہ حکام اور محکمے اپنی طرف سے تمام ضروری سامان فراہم کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس منصوبے میں کسی قسم کی مزید تاخیر نہ ہو۔

Comments Off on چین اور پاکستان سی پیک کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،وزیر منصوبہ بندی وترقی

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…