چین اور پاکستان ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے،پاکستانی سفیر معین الحق۔
.
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے چائنا بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن اینڈ گرین ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (سی بی سی جی ڈی ایف) کو ارتھ ڈے کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہےکہ چین اور پاکستان کرہ ارض کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری دو طرفہ ترقی کی حکمت عملی، خاص طور پر چین پاکستان اقتصادی راہداری کا موجودہ مرحلہ، گرین سلک روڈ ویژن کے مطابق ہے۔جبکہ اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کیا جا رہا ہے اور ماحولیات کے حوالے سے شعور کو عام کیا جا رہا ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






