چین اور پاکستان نے سی پیک کے تحت ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، شاہ محمودقریشی
.
چین سے واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی قیادت سے انتہائی کامیاب ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت نے سی پیک کے مستقبل کے امکانات، اقتصادی ترقی کے سفر اور سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی چینی وزیراعظم لی سے ملاقات میں معیشت، سرمایہ کاری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ملاقات کے دوران مارچ میں بیجنگ میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔اس اجلاس میں افغانستان کے قریبی ہمسایہ ممالک ایران، ازبکستان، تاجکستان کو مدعو کیا جائے گا۔