چین اور پاکستان نے ہمیشہ سے باہمی قومی مفاد عامہ کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔۔۔۔۔ایڈیشنل سیکریٹری،وزارتِ خارجہ
Sharza Enter Your Summary here.
پاکستان کی وزارتِ خارجہ میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹری(ایشیاء-پیسیفک)ایمبیسڈر ظہور احمد نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے ہمیشہ سے باہمی قومی مفاد عامہ کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے اور اب دوطرفہ دوستی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک اپنےتعلقات کو ایک نئی راہ پرگامزن کرتے ہوئے اقتصادی مراسم کے ساتھ ساتھ دو طرفہ عوام کے مابین قربتوں کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹیڈیز اسلام آباد(آئی ایس ایس آئی) کے چائینہ-پاکستان سٹیڈی سینٹر نے 16جنوری 2020ء کو”پِویٹ میگزین”کی پہلی تقریب میں”پِویٹ:پرسیونگ آئیڈیلز آف شیئرڈ فیوچر”کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔اس تقریب میں چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے خصوصی طور پر شرکت کرکے میگزین کو سی پیک اور بی آر آئی کے خلاف پھیلانے جانے والے پروپیگنڈا کے تدارک کے لئے ایک اہم محرک قرار دیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …