چین اور پاکستان کا عالمی امن اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
چین کے سینئر سفارت کار وانگ یی نے بیجنگ میں ملاقات کے دوران پاکستانی چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کو چین کی جانب سےپاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وانگ یی نے آرمی چیف عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا مگر علاقائی استحکام کے لیے ہمسایہ ممالک کے کردار کی ادائیگی میں مدد فراہم کرے گا۔ جنرل عاصم منیر نے چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے چین کو پاکستان کا “وقت آزما دوست” اور “آہنی بھائی” قرار دیا۔ وانگ یی نے عالمی امن، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے اور تزویراتی روابط اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے چین کے عزم کا اظہار کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…