چین اور پاکستان کو 70 سال کی دوستی پر فخر ہے،پاکستانی سفیر معین الحق۔
.
چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق نے شنہوا نیٹ کو دیے گئے اپنے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور چین کو اپنی 70 سالہ دوستی پر فخر ہے اور امید ہے کہ یہ میراث آنے والی نسلوں میں منتقل ہوگی۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک دوستی کو انتہائی بہتر انداز میں منا رہے ہیں۔ پاکستان اور چین دونوں ممالک میں ایک سو سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کہا کہ چین کے مختلف شہروں اور صوبوں کے دوروں کے دوران انہیں بہت احترام ، پیار اور حمایت حاصل رہی۔ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے مشترکہ طور پر تقریبات کو باقاعدہ طور پر شروع کرنے کے لئے ایک خصوصی لوگو لانچ کیا تھا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …