Home Latest News Urdu چین اور پاکستان کپاس کی صنعت کو جدّت سے روشناس کرنے کے لئے پُر عزم۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 13, 2019

چین اور پاکستان کپاس کی صنعت کو جدّت سے روشناس کرنے کے لئے پُر عزم۔۔۔۔

چین نے کپاس کی صنعت کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ جدّت کی ایک جہت سے روشناس کرنے کے لئے سنکیانگ میں تیسرا سینو-پاکستان انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔اس کانفرنس کا انعقاد صوبہ سنکیانگ میں کپاس کی افزائش اور حیاتی ٹیکنالوجی میں نئی راہیں متعین کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا اور اس میں سی پیک منصوبہ کے تحت کپاس کی صنعت کو جدّت سے روشناس کرانے کے لئے کئی تجاویز دی گئی۔اس دوران ماہرین اور دانشوروں نے کپاس اور سوتی کپٹرے میں کاٹن جَرم پلازم،حشرات اور نباتات کش ٹرانسجینک کاٹن،ٹرانسفورمیشن ٹیکنالوجی اور مشینوں سے کپاس بونے اور چننےجیسے موضوعات پر مفصل گفتگو کی۔واضح رہے کہ اس نوعیت کی تقریبات خصوصاً تیسرا سینو-پاک کانفرنس کے انعقاد سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان زراعت کے شعبے میں سائنسی تعاون کی راہ ہموار ہوگی بلکہ بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹیو کی دوراندیش حکمت عملی کو بھی تقویت ملے گی۔خیال رہے کہ اس کانفرنس کا انعقاد چائینیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے بائیو ٹیکنالوجی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …