چین اور پاکستان کی جانب سے سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار۔
.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کے تحت اعلیٰ معیاری تعمیرو ترقی کے سفر کوتیزی سے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور اہم منصوبوں پر تیزی سے کام کے سلسلے کو آگے بڑھانے بالخصوص سی پیک خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتوں کی منتقلی کا خواہاں ہے۔انہوں نے پاکستان کے انفراسٹرکچر، توانائی، صنعت کاری، سماجی و اقتصادی ترقی اور روزگار کی فراہمی میں سی پیک کے کردار کو سراہا۔ کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں ہونے والے المناک سانحے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے مجرموں کو کیفر کردار تک پہچانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …