چین اور پاکستان کے درمیان سینئر آفیشل میٹنگ کا انعقاد۔۔۔۔ جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی کی میٹنگ کے لئے تیاریاں مکمل۔۔۔۔
سی پیک منصوبہ کی جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کی متوقع میٹنگ سے قبل پاکستان اور چین کے اعلٰی عہدیدارن کے مابین 5نومبر 2019ء کو اعلٰی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی ہیں جس میں جے سی سی کی میٹنگ کے لئے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چین اور پاکستان کے اعلٰی عہدیداران نے جے سی سی کی متوقع میٹنگ میں زیرِ بحت آنے والے تمام امور کو حتمی شکل دی ہے۔اس میٹنگ کے پہلے وقفے میں اعلٰی سطحی عہداران نے جے سی سی کی میٹنگ کے لئے سی پیک کے پراجیکٹس پر نظر ثانی کی ہے۔اس میٹنگ کے بعد سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن اور چین کے این ڈی آر سی کے انٹرنیشنل کوآپریشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گاؤ جیان نےگوادر میں تعمیر و ترقی اور توانائی کے شعبے کے پراجیکٹس کی دستاویزات پر دستخط کیے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دونوں فریقین جے سی سی کی متوقع میٹنگ میں رکشئی اور دھابیجی کے خصوصی اقتصادی کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تاریخوں کا بھی فیصلہ کریں گے۔پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ کے چئیرمین زبیر گیلانی اور سیکریٹری عمر رسول نے اعلٰی سطحی میٹنگ میں پاکستان کی جانب سے بریفنگ دی۔جبکہ سرمایہ کاری بورڈ کے دونوں اعلٰی عہدیداران سرمایہ کاری بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرجنرل قاسم رضا خان اور چین کے این ڈی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گاؤ جیان کے مابین صنعتی باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق دستاویز پر ہونے والے دستخط کے موقع پر موجود تھے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …