چین اور پاکستان کے مخالفین سی پیک منصوبہ کے خلاف سازشوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔۔۔۔گورنر،پنجاب۔
پاکستان-چائینہ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام”شاہراہِ ریشم کے دیرینہ دوست”کے موضوع پر لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کے مخالفین کی دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دوستی کے رشتے کو سپوتاژ کرنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ہر فورم میں پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے اور سی پیک منصوبہ اس عہد میں صحیح معنوں میں پاک-چین دوستی کا مظہر ہے جبکہ اسی میگا پراجیکٹ کے باعث نہ صرف پاکستان میں ترقی و خوشحالی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہوا ہے بلکہ کئی مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں ہیں۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسینٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک اور پاکستان-چائینہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کا دائرہ کار محض پاکستان کی ترقی و خوشحالی تک محدود نہیں بلکہ اس کے سبب دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات بھی مستحکم ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ون بیلٹ، ون روڑ انشی ایٹیو کا حصہ ہے جس سے 170 ممالک جڑے ہوئے ہیں۔ اسی طرح اس منصوبہ کے سبب پاکستان میں 20 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری آئی ہے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …