چین باہمی تعمیر و ترقی کے لئے سی پیک منصوبہ کو وسعت دینے کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔ترجمان چینی وزارت خارجہ۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شُوانگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کا ایک عملی نمونہ ہے اور چین پاکستان کے ساتھ مل کر اس منصوبہ کی کامیابی کے سفر کو آگے بڑھا کر دونوں ملکوں کے عوام کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے علاوہ پورے خطے میں تعمیر و ترقی کا خواہاں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حب پاور پلانٹ پاکستان کے لاکھوں گھرانوں کی بجلی کی طلب کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا کیونکہ چائینہ پاور حب جنریشن کمپنی کے پلانٹ کا شمار سی پیک منصوبہ کے توانائی کے اہم ترین پراجیکٹس میں ہوتا ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…