Home Latest News Urdu چین بلوچستان میں 100 ہسپتال تعمیر کرنے اور اقتصادی زونز قائم کرنے کا خواہاں ہے، چینی سفیر
Latest News Urdu - October 30, 2025

چین بلوچستان میں 100 ہسپتال تعمیر کرنے اور اقتصادی زونز قائم کرنے کا خواہاں ہے، چینی سفیر

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان-چین فرینڈشپ گروپ کے اجلاس کے دوران سینیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین، بلوچستان میں 100 ہسپتال تعمیر کرنے اور اقتصادی زونز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں اور آبی وسائل کے بہتر انتظام کو یقینی بنایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان-چین فرینڈشپ گروپ کے اجلاس کی صدارت سینیٹر شیری رحمٰن نے کی۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے طلبہ کے تبادلے اور تکنیکی تربیتی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔ جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ بیجنگ ’ہر موسم میں قابلِ اعتماد اور آزمودہ فولادی دوستی‘ کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جو چین اور پاکستان کے درمیان قائم ہے۔ ملک بھر سے سینئر پارلیمنٹرینز اور چین کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد اجلاس میں شریک ہوا۔ چینی سفیر نے پاکستان کے تمام علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی شرکت کو سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جائے گی۔

Comments Off on چین بلوچستان میں 100 ہسپتال تعمیر کرنے اور اقتصادی زونز قائم کرنے کا خواہاں ہے، چینی سفیر

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…