Home Latest News Urdu چین بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے تحت پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ذریعے گرین انرجی کو ترقی دینے کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 28, 2019

چین بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے تحت پاکستان کے کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ذریعے گرین انرجی کو ترقی دینے کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔

چین بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے تحت نہ صرف انفراسٹریکچر کی تعمیر ترقی سے متعلق پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے بلکہ گرین انرجی کی ترقی کے لئے بھی پُر عزم ہے۔ان خیالات کا اظہار چائینہ سینٹر فار انٹرنیشنل نالج آن ڈویلپمنٹ کے عہدیدار چاؤ تائڈونگ نے اقوام متحدہ کے تجارت اور انسانی حقوق کے فورم کے ”پائیدار انفراسٹریکچر” کے موضوع پر منعقدہ آٹھویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں کا کہنا تھا کہ چین اپنے بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو منسلک ساتھی ممالک کی سماجی-اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر ایجنڈا 2030ء کی تکمیل میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔ چاؤ تائڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جس کے کام کی پیش رفت جاری ہے،کی تکمیل ہونے پر 5 ملین کی آبادی کو کلین اینڈ گرین انرجی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔