Home Latest News Urdu چین سال 2020ء میں 1،800 پاکستانیوں کو ٹریننگز دینے کے علاوہ 50سکولوں اور ٹریننگ سینٹرز کے ساتھ ساتھ 30 ہسپتالوں کا قیام عمل میں لائے گا۔۔۔۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔
Latest News Urdu - January 2, 2020

چین سال 2020ء میں 1،800 پاکستانیوں کو ٹریننگز دینے کے علاوہ 50سکولوں اور ٹریننگ سینٹرز کے ساتھ ساتھ 30 ہسپتالوں کا قیام عمل میں لائے گا۔۔۔۔۔چینی سفیر برائے پاکستان۔

چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ نے سال 2020ء کے آغاز پر پاکستان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے اپنے ثاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سال 2019ء پاک چین دوستی اور دو طرفہ تعلقات کے لئے نیک شگون ثابت ہوا کیونکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دو دفعہ چین کا خصوصی دورہ کیا اور تین مرتبہ چینی صدر شی جنگ پنگ سے خصوصی ملاقات کی۔اس ملاقات میں دونوں فریقین نے بہتر مستقبل کے لئے بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے سلسلےکو باہمی رضا مندی سے آگے بڑھانے پر اتفاق رائے کیا۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے استحکام، علاقائی سلامتی اور امن عامہ کے لئے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور پاکستان کی دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف کامیابیاں قابلِ تعریف ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی چینی کمپنیوں نے پاکستان میں ٹیکسٹائل پراسیسنگ،ٹائر مینوفیکچرنگ،موٹر سائیکلوں کی تیاری،زراعتی پلانٹیشن اور سٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔اسی طرح چین سال 2020ء میں پاکستان میں 1،800 پاکستانیوں کو ٹریننگز دینے کے علاوہ 50 سکولوں کی تعمیر اور ترقی یابی، 50 ووکیشنل سینٹرز اور 30 ہسپتالوں کی تعمیر کو یقینی بنائے گا۔جبکہ چین اور پاکستان 2020ء میں ہی ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سکینڈ فورم آن لوکل ٹو لوکل کوآپریشن کا انعقاد کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …