چین سی پیک منصوبہ کے تحت تھر کول کو ڈیزل میں منتقل کرنے کی فزبیلٹی سٹیڈی کے لئے فنڈنگ کرے گا۔۔۔۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پِٹرولیم ندیم بابر نے تصدیق کی ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان تھر کول کو ڈیزل اور گیس میں تبدیل کرنے اور اس پراجیکٹ کو سی پیک منصوبہ میں شامل کرنے کے حوالے سے شروعاتی معاہدہ طے پایا ہے۔اس کی شرائط کے مطابق چین اس پراجیکٹ کے امکانات کا جائزہ لینے کے لئے فیزبیلٹی سٹیڈی کی فنڈنگ کرے گا جبکہ فزیبلٹی رپورٹ کی مثبت نتائج کی صورت میں چین حتمی طور پر پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے مالی امور کو بھی نمٹائے گا۔اس ضمن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے اعلٰی عہدیداران نے جوائینٹ کو آپریشن کمیٹی کی اسلام آباد میں منعقدہ گزشتہ میٹنگ میں پراجیکٹ کی فزیبلٹی رپورٹ کی فنڈنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرکے اہم فیصلے کیے ہیں۔ جبکہ چینی عہدیداران نے پاکستان کی پِٹرولیم ڈویژن کو ریفائنریز،گیس پائپ لائینز، گیس سٹوریج سہولیات اور تیل اور گیس کی تلاش سے متعلق پراجیکٹس کے اپنے ماسٹر پلان کو چین کی نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے اعلٰی سطحی افسر شاہی کے ساتھ مشاورت کی تاکید بھی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ چینی شین ہوا گروپ سے جڑے شین ہوا نِنگ شیا کول انڈسٹری گروپ کو تھر میں پروڈکشن کول ٹو لیکویڈ پراجیکٹ میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی ہے اور تھر میں تھر کول کے ساتھ ڈیزل کی پیداوار کے آغاز سے پاکستان کی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…